ملک کو سود سے پاک کرنے کے فیصلے کو من و عن قبول کیا جائے ‘حافظ عرفان شجاع

جے یو آئی کی سود کیخلا ف پارلیمنٹ میں اٹھا ئی گئی آواز سے مخا لف فر یق گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکے ہیں

پیر 4 جولائی 2022 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) جمعیت علما اسلام سٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ نے کہاہے کہ ملک کو سود سے پاک کرنے کے فیصلے کو من و عن قبول کیا جائے،سودی نظام کے خا تمے کو جن بینکو ں نے چیلنج کیا ان کیخلا ف سب سے پہلے جے یو آئی نے آواز اٹھا ئی،جے یو آئی کی سود کیخلا ف پارلیمنٹ میں اٹھا ئی گئی آواز سے مخا لف فر یق گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علما اسلام سٹی لاہورقاری منظور الحسن چترالی کی طر ف سے جاری کردہ بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلامی نظام معیشت سود کی ممانعت کرتا ہے اور سود کی روک تھام سے ہی معاشی استحکام اور خوشحالی کی امید کی جا سکتی ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں سودکی ممانعت کی گئی ہے،سود کو شریعت ِاسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ جنگ قرار دیاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں