جعلی پولیس افسر بن کر آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون گرفتار

خاتون شیخو پورہ کی رہائشی ہیں جو گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر اندر دخل ہوئیں، انہوں نے پوسٹنگ کیلیے ملاقات کا سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 جون 2023 22:59

جعلی پولیس افسر بن کر آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون گرفتار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 07 جون 2023ء) جعلی پولیس افسر بن کر آئی جی سے ملاقات کیلیے آنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون شیخو پورہ کی رہائشی ہیں جو گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر اندر دخل ہوئیں، انہوں نے پوسٹنگ کیلیے ملاقات کا سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ق خاتون کے ساتھ تین مرد تھے جن سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، خاتون اور تین مرد اعلیٰ افسران کے کمروں تک پہنچ گئے تھے۔حکام کے مطابق شاہ میر سے پستول اور 8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔مردوں کو تھانہ انار کلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پر خاتون مشکوک پائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں