سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس ،مزارات کی تزئین و آرائش میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

بدھ 24 اپریل 2024 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔ محکمہ اوقاف،ائی ڈیپ فنانس ڈیپارٹمنٹ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں مزارات کی تزئین و آرائش میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مزار اقبال،بابا بھلے شاہ،بابا فرید گنج شکر پر جاری ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔

نبیل جاوید نے پارکنگ وضو خانے اور زائرین کی سہولیات کے لیے بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا۔ ایس ایم بی آر نے مزار اقبال کی تزئین و آرائش پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ اوچ شریف دربار کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ مزارات کے داخلی اور خارجی راستوں کو کشادہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے داتا دربار،اوچ شریف اور حضرت شاہ شمس دربار کی تزئین و آرائش جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے متعلقہ محکموں کو تمام مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ تمام پراجیکٹس کو مقررہ مدت تک مکمل کرنا ہے۔ تعمیراتی کام میں شفافیت اور معیار کو مدنظر رکھا جائے۔ کوالٹی آف ورک پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔ کوتاہی یا بددیانتی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تاریخی ورثے کو محفوظ اور دلکش بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ مزارت کی تاریخی و قومی اہمیت کو مدنظر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں