پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات

نئے مالی سال میں ٹیکس وصولی کی مد میں 30ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات تیار کر لی گئیں، نئے مالی سال میں ٹیکس وصولی کی مد میں 30ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا ۔پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات سامنے آئیں جس میں پنجاب میں ٹیکس وصولیوں کی مد میں 30ارب روپے کا اضافی بوجھ پراپرٹی کے شعبے پر پڑے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کردی ہیں جبکہ غیر منقولہ جائیداد پر ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی سفارشات ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے سے جائیداد کی ٹرانسفر پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوگا اور پنجاب حکومت ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے جلد حتمی فیصلہ کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب بورڑ آف ریونیو کا نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا حجم 100ارب روپے سے زائد مقرر کرنے کی سفارشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں