نمک کا زیادہ استعمال، سگریٹ و شراب نوشی، مضر صحت غذائیں، جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا اور فضائی آلودگی ہائی بلڈ پریشر کے سب سے بڑے اسباب ہیں. عالمی ادارہ صحت
دنیا کی نصف سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جبکہ 2019 تک پاکستان میں تین کروڑ 22 لاکھ افراد اس میں مبتلا تھے دنیا میں اس وقت اندازا ہر پانچواں شخص بلڈ پریشر کا شکار ہے. ورلڈ ہائپرٹینشن ڈے پر رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعہ 17 مئی 2024 22:41
(جاری ہے)
گزشتہ برس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کی نصف سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جبکہ 2019 تک پاکستان میں تین کروڑ 22 لاکھ افراد اس میں مبتلا تھے دنیا میں اس وقت اندازا ہر پانچواں شخص بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ہر 6 میں سے ایک فرد بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں ناکام ہوجاتا ہے. عالمی ادارہ صحت نے عالمی یوم بلڈ پریشر کے موقع پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر دنیا میں لوگوں کے معزور ہونے اور قبل از وقت اموات کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے ہائی بلڈ پریشر کے افراد امراض قلب، فالج اور دیگر طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوکر بہت زیادہ عرصے تک معزور اور بیمار بن جاتے ہیں. عالمی ادارہ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں نصف سے زیادہ افراد اس بات سے لاتعلق ہیں کہ انہیں ہائی بلڈ پریشر لاحق ہے ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال، سگریٹ و شراب نوشی، مضر صحت غذائیں، جسمانی طور پر غیر متحرک رہنا اور فضائی آلودگی ہائی بلڈ پریشر کے سب سے بڑے اسباب ہیں گزشتہ سال بھی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دنیا بھر میں ہر کوئی 5 فیصد نمک کا یومیہ زیادہ استعمال کر رہا ہے. ادارے کے مطابق عام طور پر ہر شخص کو یومیہ 5 گرام نمک کا استعمال کرنا چاہئیے لیکن ہر کوئی 10 گرام سے زائد نمک استعمال کر رہا ہے، علاوہ ازیں طرز زندگی کی دیگر ناقص تبدیلیاں بھی ہائی بلڈ پریشر کا سبب بن رہی ہیں.
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کینیا کی بندرگاہ پر پھنسے پاکستانی چاول کے 1300 کنٹینرز چھوڑ دئیے گئے
نئے بجٹ میں گرین پاکستان پروگرام کیلئے 15 ارب 62 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی 100دنوں کی کارکردگی جھوٹ پر مبنی ہے‘احمد خان بھچر
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کی جناح ہسپتال آمد، صحافی اخلاق باجوہ، شاعر تجمل کلیم کی عیادت کی
پنجاب اسمبلی اجلاس،9 مئی کے تذکرے پر اپوزیشن ،حکومتی اراکین آمنے سامنے ،ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش ..
الحمرا آرٹس کونسل میں کلاسیکل تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی کی ملاقات
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی
ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن قدم
صوبے میں لاقانونیت کی انتہا، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو سیشن میں مصروف ہیں
عوام اور کارکن رکنیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں : جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
-
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
-
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
-
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا معاملہ قومی اسمبلی میں جا پہنچا
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
ججز کا کام قانونی فیصلے کرنا ہوتا، لیکن وہ عدالت میں سیاسی بیان بازی کررہے تھے
-
پاکستان یہ میچ جیتنے کے لائق ہی نہیں تھا‘، امریکا سے شکست پرشعیب اختر بھی کھل کربول پڑے
-
امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا
-
صحت عامہ کے تحفظ کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا ضروری ہے، چیئرمین سینیٹ
-
پارلیمنٹ زراعت اور کسانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، سردارایازصادق