ْمیری مقبولیت دیکھ کر بہت سی گلوکارائوں نے میرا انداز کاپی کرنا شروع کردیا ہے،صومیہ خان

گلوکارائیں حقیقی کامیابی حاصل چاہتی ہیں تو محنت کریں ،گائیگی بہتر بنائیں تاکہ لوگ انہیں پسند کریں، انٹرویو

ہفتہ 18 مئی 2024 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) معروف گلوکار ہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ میری مقبولیت دیکھ کر بہت ساری گلوکارائوں نے میرا انداز کاپی کرنا شروع کردیا ہے۔ایک انٹرویو میں گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت میرے بہت سارے گانے یوٹیوب اور سوشل ایپس پر ہٹ ہوچکے ہیں جن کے لاکھوں کی تعدادمیں ویوز اور ٹک ٹاک بھی بن چکے ہیں مجھے پتہ چلاہے کہ بہت ساری گلوکارائوں نے میرے ان گانوں کو کاپی بھی کیاہے اور سب سے بڑی حیرانگی کی با ت یہ ہے کہ ان ویڈیوزمیں انہوں نے میری طرح کے ڈریسز پہنے ہیں اور میرا ہی انداز اپنایاہے۔

ایک سوال کے جواب میں صومیہ خان نے کہا کہ اگر کسی کو مجھے کاپی کرکے شہرت ملتی ہے تو میں ان کیلئے دعاگوہوں اور ان کو مشورہ بھی دیتی ہوں کہ اگر مجھے ہی کاپی کرنا ہے تو اپنے گانوں پر بھی محنت کریں کیونکہ اللہ نے میرا انداز اورگانا ہٹ کروایاہے تو اس کے پیچھے میری دن رات کی محنت ،لگن اور بڑوں کی دعائیں ہیں اگر یہ گلوکارائیں حقیقی کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو محنت ضرور کریں اپنی گائیگی کو بہتر بنائیں تاکہ انہیں سن کراورانہیں دیکھ کر لوگ ان کو پسند کریں۔

(جاری ہے)

صومیہ خان نے کہا کہ عید کے بعد ان کی فنی مصروفیات میں اضافہ ہواہے اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو زبنانا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں میوزیکل ایونٹس میںمصروف ہوں انشاء اللہ میرے پرستار مجھے دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں تو میں بھی ان کے لیئے نیا بنا کر دونگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں