سعیداحمدکی ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعیناتی،پی ٹی آئی نےحکومت سےمعلومات مانگ لیں

اسحاق ڈارکاکہناکہ سعید احمد ان کے دوست ہیں،سعید احمدکے منی لانڈرنگ میں سہولتکار رہنے کاامکان ہے،تحفظات دورکیے جائیں۔خط کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 فروری 2017 18:07

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) : تحریک انصاف نے حکومت سے سعیداحمدکی ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعیناتی کی معلومات مانگ لیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی رہنماء عندلیب عباس نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کومعلومات فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیاہے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہاگیاہے کہ رائٹ ٹوانفارمیشن کے تحت معلومات تک رسائی ہماراحق ہے۔بتایا جائے کہ سعید احمدکی بطورڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعیناتی کن اصولوں کے تحت کی گئی ہے۔اسحاق ڈارنے کہا کہ سعید احمد ان کے دوست ہیں۔جسکے باعث سعید احمدکے منی لانڈرنگ میں سہولتکار رہنے کاامکان ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ بھی بتایا جائے کہ سعید احمد ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کے ساتھ دیگر4اہم عہدوں پرکیسے فائزہیں؟

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں