ملک کو بیچنے والے اب کرکٹ بورڈ میں کام کررہے ہیں،سابق فاسٹ بائولرعطائو الرحمن کا الزام

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عطائو الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک کو بیچنے والے اب کرکٹ بورڈ میں کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطائو الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سچ بولنا پھانسی کا پھندا اپنے گلے میں لینے کے مترادف ہے ،جسٹس (ر)قیوم کی رپورٹ میں سب کچھ لکھا ہوا ہے ،میں نے اس وقت بھی نواز شریف کو بتایا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ میں موجود کچھ لوگ میچ فکسنگ کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے تھے کیوں کہ وہ کہتے تھے کہ آئی سی سی ہم پر پابندی لگا سکتی ہے۔ عطائوالرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بیچنے والے وسیم اکرم ،مشتاق احمد اور انضمام الحق کرکٹ بورڈ میں کام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں