لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے،محمدعثمان

صفائی ایک مشترکہ عمل ہے جس کیلئے عوام کا مثبت کردار اور بھر پور تعاون نا گزیر ہے،ڈپٹی مینجراوزپاک کی گفتگو

بدھ 20 نومبر 2019 11:53

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ڈپٹی مینجراوزپاک محمدعثمان نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں کو بچپن سے ہی صفائی ستھرائی کا عادی بنائیں تا کہ وہ مستقبل میں ملک کیلئے ایک مفید شہر ی ثابت ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کوچاہیئے کہ وہ سڑکوں پر ، گلیوں میں، اسپتالوں، پارکوں، سیرگاہوں ، بس سٹاپ ہر جگہ پر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہر کی فضا کو آلودگی سے پاک رکھنے میں ہر ممکن کوشش کو یقینی بنائیں۔

ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنا ہر ذمہ دار شہر ی کا فرض ہے۔اوزپاک کی ٹیم لاہور کے باسیوںمیں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر دم کوشاں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

معاشرے کے ہر طبقے میں آگاہی بیدار کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرمعلوماتی بروشیرز تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے قیام میں انفرادی کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

محمدعثمان نے کہا کہ صفائی ایک مشترکہ عمل ہے جس کو یقینی بنانے کیلئے عوام کا مثبت کردار اور بھر پور تعاون نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،شہرکی صفائی اور شہریوں میں صفائی کاشعور اجاگر کرنے کیلئے اوزپاک کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،یہ شہر بھی ہمارا گھر ہے اور اپنے گھروں کی طرح اسے بھی صاف رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے ، صفائی نصف ایمان ہے،ہم خود اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں،ہمیں صفائی کو پوری طرح روز مرہ کے معمولات کا حصہ بنا لینا ہے،بچے اپنے بڑوں سے ہی سیکھتے ہیں ،ہم انہیں صفائی ستھرائی کاعادی بنائیں تاکہ وہ آگے چل ملک کیلئے ایک مفید شہری ثابت ہوسکیں،

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں