رائے ونڈ عالمی اجتماع کے پہلا مرحلہ میں ہزاروں افراد کا دعوت وتبلیغ کیلئے وقت دینے کا اعلان

پیر 8 نومبر 2021 14:19

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2021ء) رائے ونڈ عالمی اجتماع کے پہلا مرحلہ میں ہزاروں افراد نے دعوت وتبلیغ کیلئے وقت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجتماع اکابرین کو پیش گئی کارگزاری میں بتایا گیا ہے اجتماع کے پہلے مرحلہ میں سال اور سات ماہ کیلئے بیرون ممالک کیلئے 34 جماعتیںروانہ ہونگی ،اندرون ملک میںایک سال کا وقت لگانے والے 80 جماعتیںنکلیں گی ،تین چلہ لگانے والے افراد کی 143 جماعتیںچلہ (40 دن)لگانے کیلئے 1398 جماعتیںروانہ ہو نگی ،غیر ملکی مہانوں کی 245 جماعتیںجبکہ متفرق ایام کیلئے وقت لگانے والی 114جماعتیںنکالی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق 2ہزار سے زائد جماعتیں دعوت وتبلیغ کی اشاعت کیلئے اجتماع کے بعد روانہ ہو جائیں گئیں ۔ذرائع کے مطابق دو ہزار سے زائد جماعتوں کی روانگی پر تبلیغی اکابرین نے اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جماعتوں کی بدولت رشدوہدایت کی شمع پھیلے گی دین محمدی کی اشاعت ہو گی ،ان جماعتوں کی بدولت ہزاروں افراد کی زندگیاں تبدیل ہو ں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں