ضلعی انتظامیہ لاہورکی جانب سے انسداد ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

پیر 9 جولائی 2018 19:24

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے انسداد ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ، واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کی، واک لبرٹی چوک سے شروع ہو کر حسین چوک پر اختتام پذیر ہوئی ، واک کا مقصد شہریوں میں ڈینگی وائرس سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، واک میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی سی لاہور (ر) کیپٹن انوار الحق نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر کے تمام زونز میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں، ڈی سی لاہور نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں