ڈیوٹی جج کا ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

تھانہ لٹن روڈ نے جوئے کے پانچ ملزمان کو ہتھکڑی کی بجائے رسیوں سے باندھ کر پیش کیا

بدھ 8 اگست 2018 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) ماڈل ٹائون کچہری میں ڈیوٹی جج کی جانب سے ملزمان کو رسیوں سے باندھ کر پیش کرنے پر پولیس کی سخت سر زنش کی گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ لٹن روڈ پولیس نے جواء کرانے او رکھیلنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کو ہتھکڑیوں کی بجائے رسیوں سے باندھ کر ماڈل ٹائون کچہری میں ڈیوٹی جج کے رو برو پیش کیا گیا ۔ جس پر جج کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس کے پاس کروڑوں روپے کا بجٹ ہوتا ہے لیکن ہتھکڑیاں نہیں ، اس طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں