لاہور،28سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،مختلف علاقوں سے دو لاشیں بھی برآمد

پیر 13 اگست 2018 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) صوبائی دارلحکومت میں 28سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ مختلف علاقوں سے دو لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ٹائون شپ کے علاقہ میں 28 سالہ شخص آصف اپنے گھر میں پنکھا ٹھیک کررہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے زور کے جھٹکے سے دور گر کر بے ہوش ہوگیاجس پر اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہئیرکے علاقہ میں بی آر بی نہر سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق لاش چار روز پرانی ہے اور کہیں پیچھے ہی سے بہہ کر آئی ہے ،لاش کے سر پر چوٹ کا بھی نشان موجود ہے ،لگتا ہے کہ اسے کسی نے تشدد کر کے نہر میں پھینک دیا تھا لہٰذا اصل حقائق اس کے لواحقین اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے ۔ جبکہ نواں کوٹ کے علاقہ سے بھی 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

چوک یتیم خانہ کے قریب پڑی ہوئی 45سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردی ۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں کرلینے کی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں