طلبااور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

بدھ 15 اگست 2018 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) گورنمنٹ فاروقی بوائز ہائی سکول‘ باغبانپورہ لاہور کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور سن رائز ہائی سکول‘ کالج روڈ‘ چوہنگ‘ لاہور کے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ایم بی ای ہائی سکول‘ شاہدرہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین‘ جیا موسیٰ شاہدرہ‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ‘ ریلوے کالونی‘ لاہور‘گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول‘ ابوالخیر روڈ‘ کوٹ عبدالمالک اور المعراج اسلامک ہائی سکول‘ مین بازار‘ جاوید نگر‘ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 391تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں