منہاج القرآن شریعہ کالج کے طلباء کا اعزاز، جامعہ الازہر میں نمایاںکامیابی حاصل کی

بدھ 15 اگست 2018 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) منہاج القرآن کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے اکیڈمک سربراہ ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہر ی نے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کی قدیم ترین ہزار سالہ پرانی علمی درسگاہ جامعہ الازہر مصر میں سو سے زائد ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

الحمد للہ جامعہ الازہر کے امسال کے نتائج میں ادارہ منہاج القرآن لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلباء نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے جامعہ الازہر کے اساتذہ نے بھی بے حد سراہا ہے، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے طلباء سکالرشپ پر جامعہ الازہر میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جو ایک بہت بڑا اعزاز اور فروغ علم کی بڑی کاوش ہے،ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی نے کہا کہ جامعہ الازہر عصر علوم کی ایک ممتاز بین الاقوامی درسگاہ ہے جس میں مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء علم حاصل کرتے ہیں اور یہاں کے فارغ التحصیل طلباء عملی زندگی میں علم وتحقیق میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں،اس علمی درسگاہ میں ادارہ منہاج القرآن کے طلباء کا سکالرشپ کر علم حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں