سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) شیر عالم محسود کا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیالکوٹ ، شکر گڑھ اور نارووال کے علاقوںکا دورہ

پیر 24 ستمبر 2018 18:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) شیر عالم محسود نے سیالکوٹ ، شکر گڑھ اور نارووال کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا جس کا مقصد ہیڈ مرالہ ، نالہ بسنتر، نالہ ایک ، نالہ پلکھو اور نالہ ڈیک میں سیلاب کی صورتحال جاننے کیساتھ ساتھ وہاں موجودحفاظتی سیلابی بندوں کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجینئر اریگیشن لاہور ندیم خان نے سیکرٹری آبپاشی کو سیلاب کی صورتحال سے نبٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سیلاب کے پیشِ نظر ان علاقوں میں ہنگامی طور پر فلڈ مانیٹرنگ کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیںجن میں موجود عملہ چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے جن کے مطابق نالوں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ان علاقوں میں محکمہ کی جانب سے ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔ سیکرٹری آبپاشی نے محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں