پاکستان ریلوے کے گریڈ 19 کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری عارف رشید ریٹائر

منگل 9 اکتوبر 2018 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے محمدآفتاب اکبر کے گریڈ 19 کے سینئر پرائیویٹ سیکرٹری عارف رشید 41 برس تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ اُن کے اعزاز میں چیف پرسانل آفیسر پاکستان ریلویزچوہدری بلال سرور کی صدارت میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی جنرل منیجر فریداحمدسمیت دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔عارف رشید نے ریلوے کو بطور سٹینوٹائپسٹ 1977 میںجوائن کیا اور مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ تمام افسران نے عارف رشید کی خدمات ، محنت اوردیانتداری کو سراہتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور اُن کی باقی ماندہ زندگی کے لیے بہتری کی دُعا کی۔ بعدازاںچیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمدآفتاب اکبر نے عارف رشید کویادگاری شیلڈ سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں