دھند کے موسم میںشہری صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 کے دوران سفر کریں ،اگلی گا ڑ یوں سے درمیانی فا صلہ ر کھیں‘احمد ارسلان

فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے‘ڈی آئی جی موٹر وے پولیس

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:40

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈمو ٹرو ے پولیس نے د ھند کے شدید مو سم میں انسانی جان و مال کو درپیش خطرا ت کم کرنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اور حفا ظتی تد ابیر مر تب کیے ہیں تاکہ ان پر عمل کر کے محفو ظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہا ر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس احمد ارسلان ملک نے دھند سے متعلق انتظامات کرتے ہو ئے جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

ڈی آئی جی موٹر وے پولیس احمد ارسلان ملک نے آفیسران سے کہا کہ سنٹرل زون کے افسران موٹر وے پولیس کی شاندار روایات کے مطابق روڈ یوزرز کے محفوظ سفر کے لیے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور خاص طور خراب موسم اور دھند میں ہونے والے حادثات سے بچائو کے لیے پیشگی اقدامات کریں جس کے لیے روڈ یوزرز کو ذیادہ سے ذیادہ بریفنگ ایجوکیشن دی جائے تا کہ سفرشروع کرنے سے پہلے روڈ یوزرز موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ، دھند کے موسم میںاگر سفر کرنا بہت ضروری ہو تو اپنے سفر کو صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 کے دوران پیشگی حفاظتی اقدامات کا خیال رکھتے ہوئے کریں وہ اگلی گا ڑ یوں سے محفو ظ درمیانی فا صلہ ر کھیں۔

(جاری ہے)

دھند سے فوری طور پر نکلنے کے جلد بازی نہ کر یں۔گا ڑ یوں کے ونڈ سکر ین پر مو جو د دھند اور نمی دیکھنے کی صلاحیت کو متا ثر کر سکتا ہے اس لیے گا ڑ ی میں مو جود ڈی فورسٹر کو حالات کے مطا بق ایڈ جسٹ کر یں ۔فو گ لا ئٹس کا استعمال لازمی کر یں او ر ہیڈ لا ئٹس کو ہمیشہ نیچے لیول پر ر کھیں تیز لا ئٹس دھند میں نظر آنے کی صلا حیت کو متا ثر کر سکتی ہے ۔

ونڈ سکر ین و ائپرز کی سپیڈ کو بھی مناسب سپیڈ پر چلائیں۔روڈ یوزرز ڈ ر ائیونگ کر تے ہوئے مو بائل فون یا میوزک کا استعمال کسی صورت نہ کر یں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ سیکٹر کمانڈرز اپنے اپنے علاقوں میںتازہ لین مارکنگ کے لیے متعلقہ این ایچ اے افسران سے رابطہ کر یں اور دھند کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو بروقت مکمل کروائیں تاکہ روڈ یوزرز کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کے مطابق روڈ یوزرز سفرشروع کرنے سے پہلے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 سے راہنمائی لے لیں ۔ دوران سفر اچا نک بر یک لگانے سے گر یز کر یں۔محکمہ مو سمیات کے مطا بق شدید دھند کو مو سم مزید کچھ دن جاری ر ہ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں