ضلعی انتظامیہ لاہور کا شہر میں انسداد تجاوزات و سرکار کی زمین واگزاری کیخلاف آپریشن جاری

جمعرات 29 نومبر 2018 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کا شہر میں انسداد تجاوزات و سرکار کی زمین واگزاری کیخلاف آپریشن جاری ہے۔تفصیل کے مطابق آپریشن تحصیل رائیونڈ کے دو مقامات پر کیا گیا۔آپریشن تحصیل رائیونڈ کے موضع جودھو دھیر اور موضع رائیونڈ میں کیا گیا۔بھاری مشینری سے دیواروں اور پختہ سٹرکچر ز کو مسمار کر دیا گیا۔

دونوں آپریشن میں مجموعی طور پر47کنال سرکار کی زمین کو واگزار کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔دونوں آپریشن میں واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت ساڑھے سات کروڑ روپے ہے۔اسطرح تحصیل ماڈل ٹائون کے موضع سرائچ میں سرکاری زمین واگزار ی کا آپریشن جاری ہے ۔آپریشن کے دوران 5حویلیوں کو گرا دیا ہے۔ اب تک 200کنال سرکار کی زمین کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔آپریشن کی نگرانی اے سی ماڈل ٹائون مظہر علی کر رہے ہیں۔آپریشن کے وقت زون عملہ اور پولیس بھی موجود ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آپریشنز کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں