پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، درآمد شدہ زائدالمیعاد پراڈکٹس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی

رائے ونڈ روڈ پر وینس فوڈز نامی کمپنی پر چھاپہ، 3 ٹرک ایکسپائر سامان برآمد چاکلیٹ مشروم، ایگ پاوڈر، فروزن کارن، ڈبہ بند پائن ایپل، کافی فلیور اور کافی پیکٹ کی بڑی تعداد شامل فیکٹری سے لیبل مٹانے والا کیمیکل، نئی تاریخ لگانے والی مشین اور لیبل بھی برآمد ہوئے : ترجمان

جمعرات 29 نومبر 2018 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر ملکی درآمد شدہ زائدالمیعاد پراڈکٹس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑلی۔رائے ونڈ روڈ پر وینس فوڈز نامی کمپنی پرویجیلینس اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مار کر 3 ٹرک ایکسپائر سامان برآمدکرلیا۔ایکسپائر چاکلیٹ مشروم، ایگ پاوڈر، فروزن کارن،ڈبہ بند پائن ایپل، سبزیاں، ساسز، کیچپ، کافی فلیور اور کافی پیکٹ کی بڑی تعداد برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ویجیلینس اور فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے صہوئے رائے ونڈ روڈ پر وینس فوڈز نامی کمپنی پر چھاپہ مار کر 3 ٹرک ایکسپائر سامان برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

ایکسپائر چاکلیٹ مشروم، ایگ پاوڈر، فروزن کارن کی بڑی تعداد برآمد کر لی گئی۔زائدالمیعاد اشیائے خورونوش میں ڈبہ بند پائن ایپل، سبزیاں، ساسز، کیچپ، کافی فلیوراور کافی پیکٹ بھی شامل تھے۔فیکٹری سے لیبل مٹانے والا کیمیکل، نئی تاریخ لگانے والی مشین اور لیبل بھی برآمد کیے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیم نے 8 گھنٹے تک تصدیق کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مختلف اشیاء کے 20 ہزار پیکٹس سمیت کل 14 ہزار کلو کے قریب سامان پکڑا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں