چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کیلئے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

بدھ 5 دسمبر 2018 17:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کیلئے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا ۔ سپورٹس فیسٹول میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر میں مقیم بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرمحمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈرضوان حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رانا ممتاز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں ریس،رسہ کشی، کرکٹ اور دیگر کھیل شامل ہیں۔تقریب کے آغاز میں بچوں اور بچیوں کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہر سال بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کرتا ہے اور آج تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا پہلا دن تھا۔اس موقع پر کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام بچے اور بچیاں بہت پر جوش تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں