شاہ رخ نصرت کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پوسٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سیکرٹری ایوی ایشن ڈویثرن نے سکواڈرن لیڈر (ر) شاہ رخ نصرت کو ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پوسٹ کا اضافی چارج دیدیا ۔سکواڈرن لیڈر (ر) شاہ رخ نصرت گریڈ 22 کے سینئر آفیسر ہیں جن کا تعلق پاکستان ایڈمسٹریٹیو سروس سے ہے ۔

(جاری ہے)

انہیں تین ماہ تک ڈی جی سی اے اے کی پوسٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے تاہم مستقل ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی تک سکواڈرن لیڈر (ر) شاہ رخ نصرت کو دئیے جانے والے اضافی چارج میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔اس حوالے سے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کی ڈپٹی سیکرٹری سیدہ شفق ہاشمی نے مراسلہ جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں