پاکستان سمیت دنیا بھر’’ گٴْڈ فرائیڈے ‘‘ منایا گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:40

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کی جانب سے گذشتہ روز’’ گٴْڈ فرائیڈے ‘‘ بھر پور طریقے سے منایا گیا ‘ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہورکے تمام گرجاگھروں میںدعائیہ تقریبات کا انعقادکیاگیا‘مسیحی برادری کے مطابق ایسٹرسے قبل آنیوالے آخری جمعہ کوگڈفرائیڈے کہا جاتا ہے‘عیسائیہوں کا عقیدہ ہے کہ اس روزحضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر چڑھا یاگیا تھا‘ لاہورمیں گڈفرائیڈے کے موقع پرکیتھڈرل چرچ مال روڈ‘ کیتھولک چرچ آف ، آرچ بشپ چرچ ر‘ ڈان باسکوچرچ ، نولکھا چرچ ،یوحنا آباد اورایف جی اے چرچ میں تقریبات منعقدہوئیں۔

(جاری ہے)

ان تقریبات سے بشپ آف لاہورعرفان جمیل‘ڈین آف کیتھڈرل پادری شاہدمعراج اور سبطین شاہ نے خطابات کئے۔ اس موقع پر ملکی استحکام اورخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں