ڈاکوئوں ،چوروں نے شہریوں کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 00:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فونز ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھائونی منیر روڈ میں میاںمحمد نادرسہگل کے گھرسے چور تالے توڑ کرایک کروڑ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگرسامان چوری کر کے لے گئے ۔

شفیق آباد کے علاقے باغ منشی لدھامیں چور تالے توڑکرشہبازنامی شخص کے گھر سے 21لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات ، 11لاکھ نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے ۔شادباغ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ذیشان نامی شخص کی فیملی سے 3لاکھ اور95ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لئے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ کے علاقے میں ڈآکوئوں نے عدیل سی 18ہزار روپی اور موبائل فون چھین لیا ۔

لٹن روڈ کے علاقے میں فیضان اور فیملی سے ایک لاکھ اور75ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے ۔سمن آباد کے علاقے رسول پارک میںمحمداویس سی 48ہزارروپے اورموبائل فون چھین لئے۔سندر کے علاقے میں علی رضاسے ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ ،65ہزار نقد ی اور طلائی زیورات چھین لئے ۔چوہنگ کے علاقے میں ڈاکوئوںنے محمد محمود نامی شہری سے 22ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکو حمزہ جاویدنامی شہری سے 35ہزارروپے نقد اور موبائل فون چھین کے فرار ہو گئے ۔باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر ماجد علی سی 41ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گیا ۔ لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو عبدالباسط سی 74ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہو گئے ۔گرین ٹائون کے علاقے میں محمد سلیم سی30ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔

باغبانپورہ کی علاقے میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر محمد عمران سی 17ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔فیکٹری ایریا کے علاقے میں رضوان سی 38ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔غالب مارکیٹ کے علاقے میں ڈاکوئوں شہزادنامی شہری سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔شاہدرہ کے علاقے میں تنویر احمد سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ، نقدی اورموبائل فون چھین اور فرار ہو گئے ۔

اچھرہ کے علاقے میں اشرف علی سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔شاہدرہ کے علاقے سے فیصل شہزاد ،بھاٹی گیٹ میں بشیراحمد،ٹبی سٹی میںمحمد شریف،گڑھی شاہو میں واجدعلی،ساندہ سے رحمت علی ،جوہر ٹائون سے محمد سلطان،گرین ٹائون سے خافظ عبدالرشید ،گرین ٹائون سے فرحان، نواب ٹائون سے ذیشان ،مناواںسے بلال احمد ، باٹا پور سے محمد اسلم ،مناواںسے رمضان ، ہڈیارہ سے محمد لطیف ، غالب مارکیٹ سے ارشد علی، گارڈن ٹائون سے عامرشہزاد،اچھرہ سے مجید ارشاد،نشتر کالونی سے نوید احمد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔مزنگ کے علاقے سے محمد سلطان،غالب مارکیٹ سے عثمان احمدکی گاڑیاں ،شفیق آباد سے عباس نامی شخص کا رکشہ جبکہ چوہنگ سے محمد رحمن کی پک اپ چوری کر لی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں