لاہور ہائیکورٹ ، انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے طریقہ کار کا تعین کرنے بارے کارروائی مکمل ،فیصلہ محفوظ

منگل 23 اپریل 2019 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے طریقہ کار کا تعین کرنے کی درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 5 رکنی فل بنچ نے شہری سلیم شاہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں نکتہ اٹھایا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کے طریقہ کار کا تعین کرنے پر دو مختلف فیصلے آ گئے ہیں، وکیل نے بتایا کہ متضاد فیصلوں کی موجودگی میں پتہ نہیں کہ ٹرائل کورٹ کا حکم کس طریقہ کار کے تحت چیلنج ہو گا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کے لارجر بنچ کے روبرو دلائل دیئے۔ عدالتی معاونین نے بتایا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کیخلاف نگرانی دائر کی جاسکتی ہے۔ عدالتی معاونین نے نشاندہی کی کہ انسداد دہشت گردی قانون کی دفعہ 32 کے تحت دہشت گردی عدالتوں کو سیشن عدالت کا درجہ دیا گیا ہے، عدالتی معاونین نے واضح کیا کہ سیشن عدالت ہائیکورٹ کے ماتحت ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعات کے تحت نگرانی کا اختیار حاصل ہی. لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں