ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیااورادویات کے سٹاک کو چیک کیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیااورادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال میں آئے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی مفت ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

انہوں نے آئی سی یو، نرسری وارڈ، جنرل وارڈ، گائنی وارڈ اور انتظار گاہ کا مکمل جائزہ لیا۔انہوں نے واش رومز میں ناقص صفائی پر فوری صفائی ستھرائی کروانے کی ہدایت کی اورڈلیوری کیسوں کی ماہانہ تعداد بڑھانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے خواتین میڈیکل آفیسرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری بھرتی کرنے اوردیگر جگہوں پر گئے سویپرز کوفوری ہسپتال واپس بلانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں میر اچھا صحت مرکز ہے اور مریضوں کو بلا ضرورت دیگرہسپتالوں میں ریفر کرنے کو کم کیا جائے۔ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں عوام الناس کیلئے 50بنچوں کا فوری بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ہسپتال میں میڈیکل سرجری اور الیکٹریکل آلات کی فراہمی ہیلتھ کونسل سے جاری ہے۔انہوں نے ہسپتال میں سایہ دار درخت لگانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے ایم ایس کو تمام مسائل کی رپورٹ مرتب کر کے ڈی سی آفس آنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہسپتال میں پولیو مہم کے تحت لگائے گئے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں