امتناع قادیانیت ایکٹ عملدرآمدکامتقاضی ہے : لیاقت بلوچ

جمعہ 26 اپریل 2019 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جے یوآئی،جے یوپی،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ ،عالمی تحریک ختم نبوت اور تنظیم علمائومشائخ اہلسنت نے 26اپریل کوامتناع قادیانیت ایکٹ کے نفاذ کے موقع پر ملک بھرمیں یوم نفاذامتناع قادیانیت ایکٹ منایا پورے ملک کی مساجد وامام بارگاہوں میںاجتماعات جمعہ پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تدارک کیلئے عوام الناس کوآگہی دیتے ہوئے روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

دیگر شہروں کی طرح لاہور لبرٹی مارکیٹ کی مرکزی جامع مسجددارالعلوم حنفیہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان چاروںمسالک علماء بورڈ کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن رہنما اہلسنت مولانا معاویہ حسن اہلحدیث رہنما میاں محمد افضل مولانا محمود الحسن دیوبندی ،حافظ تنویر الحسن نقوی اورپیرطارق محمود نقشبندی نے خطاب کیا لیاقت بلوچ نے کہاکہ امتناع قادیانیت ایکٹ سراسر عملدرآمد کا متقاضی ہے انسدادقادیانیت کیلئے قانون پر مکمل و مئوثر عملدرآمد کرایاجائے کیونکہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت قانون پر عدم عملدرآمد سے غیورعوام میں انارکی پھل رہی ہے جو کسی بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتی ہے مقررین نے مطالبہ کیاکہ 1973ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوںختم نبوت وناموس رسالتؐ کا تحفظ یقینی بنایا جائے جوحکومت کا فرض منصبی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں