پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن 14 روزے گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

پیر 20 مئی 2019 22:16

پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن 14 روزے گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) پاکستان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن 14 روزے گزرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا کہنا ہے کہ وہ بجٹ کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹوروں میں خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں میں تمام وہ چیزیں دستیاب ہیں جن کی ضروت نہیں اور جن اشیاء کی ضرورت ہے جن میں دالیں ، چاول، کھجوریں اور چینی شامل ہے وہ دستیاب نہیں ہیں ایسی صورتحال یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکام کی بے حسی کا منہ بولا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں