ڈی سی کاآئوٹ فال روڈ پر کیمیکل گرنے کا نوٹس، روڈ کلیئر کرانے کی ہدایت

منگل 21 مئی 2019 17:53

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈی سی صالحہ سعید نے آئوٹ فال روڈ پر کیمیکل گرنے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے اے سی سٹی کو فوری طور پرروڈ کو کلیئر کروانے کی ہدایت کر دی،کیمیکل سگیاں روڈ تا رنگ روڈ پر گراہواپایا گیا تھا جس کی وجہ سے روڈ سلیپری ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں کے مائنر حادثات ہونے لگے جس پر اے سی سٹی شاہد محبوب نے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کروا دیااور ریسکیو1122کو سائیٹ پر فوری کال کر کے بلایا،ریسکیو1122کی ٹیموں نے زخمی ہونے والے افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور سڑک کو واش کیا،اے سی سٹی شاہد محبوب نے کہا کہ25منٹ کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں