کمشنر اور ڈی سی لا ہور کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس جاری

منگل 25 جون 2019 22:49

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیکٹریوں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی تعلیم وترتیب کے لئے فنڈز فراہم نہ کرنے پر کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبی پراچہ اور ڈی سی صالحہ سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر ڈاکٹر مجتبی پراچہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسین ضیاء کی درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا کہ فیکٹریوں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کی تعلیم وترتیب کے لئے ڈے کئیر سنٹر بنا رکھا ہے، فنڈز فراہمی کے لئے کمشنر سمیت دیگر افسران کو درخواست دی، فنڈز فراہمی کے حوالے سے دی گئی درخواست پر شنوائی نہیں ہورہی جبکہ ہائیکورٹ فنڈز فراہمی کے حوالے سے دی گئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ،درخواست کے گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، عدالت حکم عدولی پر کمشنراور ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ہائیکورٹ نے کمشنر اور ڈی سی لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں