علامہ پیر منیر احمد یوسفی ؒ کی دینی خدمات یاد رکھی جائینگی: تنظیم مشائخ عظام پاکستان

دین اسلام کی سربلندی اور مخلوق خدا کی بے لوث خدمت میں اہم کردار ادا کیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن کے ضلعی کوارڈینٹرز پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر محمد راشد نقشبندی ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر محمد رمضان نقشبندی ، پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی ، پیر محمد عاصم نقشبندی ، پیر ڈاکٹر محمد الیاس قادری، پیر صباح محمود نقشبندی سمیت دیگر نے سرپرست انجمن اشاعت دین اسلام اور نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی معروف عالم دین علامہ پیر منیر احمد یوسفی نقشبندی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ علامہ پیر منیر احمد یوسفی نقشبندی ؒ کی دینی ، ملی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان لاہور آفس میں علامہ پیر منیر احمد یوسفی ؒ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ علامہ پیر منیر احمد یوسفی نقشبندی ؒ نے دین اسلام کی سربلندی ، اشاعت ترویج اور مخلوق خدا کی بے لوث خدمت اہم کردار ادا کیا جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

علامہ منیر احمد یوسفی نقشبندی ؒ درویش صفت انسان تھے جو اپنی مثال آپ تھے ۔ روحانیت کے فروغ میں آپ ؒ کی خدما ت نمایاں مقام کی حامل ہیں، بلاشبہ علامہ پیر منیراحمد یوسفی نقشبندی ؒ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے قیمتی اثاثہ تھے ۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان ضلع لاہور کے عہدیداران نے علامہ پیر منیر احمد یوسفی نقشبندی ؒ کے صاحبزادے پیر بشیر احمد یوسفی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ رب العزت علامہ مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے اور ان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں