طلبا و طالبات کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) دارِ ارقم سکول‘ شادمان‘لاہورکے طلبا و طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور الفرید ایلیمنٹری سکول‘ مین بازار‘ شاہ پور کانجراہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول‘ گھوڑے شاہ روڈ‘لاہور‘نالج ہائوس سکول سسٹم‘ باغبانپورہ‘لاہور‘یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی‘جوہر ٹائون‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ بھابڑہ‘گلبرگIII‘لاہور اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گوپال نگر‘ نصیر آباد‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد451تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں