ملتان میں چیئرلفٹ لگانے کا فیصلہ قابل تحسین،عوام کیلئے تفریح کا بہترین زریعہ ثابت ہوگی: رائو عبدالقیوم شاہین

ملتان ہماری پہچان،اس کی خوبصورتی کیلئے کئے گئے اقدامات پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے

بدھ 18 ستمبر 2019 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رائو عبدالقیوم شاہین نے کہا ہے کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر چیئرلفٹ لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔اس طرح کے فیصلے عوام کیلئے خوش آئند ہیں اس سے ملتان اورپورے خطے کے عوام کو بہترین تفریحی سہولت میسر آئے گی۔

اورخطے کا احساس محرومی کسی حد تک کم ہوگا۔پنجاب حکومت کو چاہیے کہ خطہ ملتان کے تفریحی مقام فورٹ منرو میں بھی چیئرلفٹ کا منصوبہ شروع کرے۔وہ تحریک صوبہ ملتان کی سپریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی،مرکزی سینئر وائس چیئرمین سردار شاہ محمد خان ناصر اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات رائو محمد عارف رضوی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائو عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ ملتان ہماری پہچان ہے اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی اورخوبصورتی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات میں تحریک صوبہ ملتان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔یہ خطہ ہمارا گھر ہے اس کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے تمام شہریوں کو بھی مل کر کاوش کرنی چاہیے۔جب تک عوام سرکاری انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اپنے خطے کو خوبصورت نہیں بناسکتے۔اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے بھی کئے گئے جس کے مطابق تحریک صوبہ ملتان کی رکنیت سازی مہم فوری شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں