قائم مقام ڈپٹی کمشنراصغر علی جوئیہ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:32

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) قائمقام ڈ پٹی کمشنر لاہور اصغر علی جوئیہ کی زیرصدارت ڈی سی افس میں انسداد ڈینگی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔انہوں نے صحافی کالونی میں سرویلنیس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں اپنے مسنگ ایریاز پر خصوصی توجہ دیں،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم بن کر انسداد ڈینگی مہم کو جاری رکھنا ہے۔قائمقام ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاپرواہی پر اب صرف نوکری سے برخاستگی ہو گی اوراتوار کے روز ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پی کے مطابق کام کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر برطرفی کے سوا کوئی آپشن نہ ہے اوروار فوٹنگ پر کام کو شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں