ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا یو سی 93، جی او آر ٹو کا دورہ، ڈینگی لاروا برآمدگی پر نوٹس جاری

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:04

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈی سی محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 93، جی او آر ٹو کا دورہ کیا، اس دوران دو گھروں میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے تلف کر دیا گیا جبکہ گھروں کے مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری اور گھروں کے باہر گیٹس پر اسٹیکر آویزاں کر دیا گیا، اے ڈی سی جی نے کہا کہ ڈینگی سپرے کروایا جا رہا ہے،اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 96 اپرمال کا آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا،انہوں نے روپالی گروپ ہیڈ آفس کو چیک کیا اورملٹی پل لاروا برآمد ہونے پرایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں