کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار

بدھ 8 مئی 2024 15:34

کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت کوشش یہی ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ندا ڈار نے کہا کہ ورلڈ کپ کی وجہ سے مختلف کمبی نیشن آزمائے۔

(جاری ہے)

اب تک ہونے والی سیریز میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔کپتان قومی ویمن ٹیم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مشکل کنڈیشنز ہوں گی، مجھے لگتا ہے ہماری بیٹرز ہماری مضبوطی ہیں، ہم باؤنسی وکٹ پر اچھا کھیلتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ویمن ٹیم میں ڈومیسٹک اسٹرکچر اچھا ہوگا تو ہمیں نیا ٹیلنٹ بھی ملے گا۔ ویمن ٹیم میں فٹنس پر کام ہونا ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں