تحریک منہاج القرآن نے اپنی 39 سالہ پرامن جدوجہد میں دنیا بھر میں علمی و فکر ی انقلاب برپا کیا: سردارشاکر مزاری

ڈاکٹر طاہرالقادری عالمی سطح پر سفیر امن کے طور پر جانے جاتے ہیں،انکی علمی،تحقیقی،تنظیمی،سیاسی و تبلیغی خدمات قابل تحسین ہیں ×دنیا بھر میں پھیلا ہوا تنظیمی نیٹ ورک اور اسلامک سنٹرز تحریکی قبولیت کا بین ثبوت ہیں،لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل گئیں

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) تحریک منہاج القرآن کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے تحریک منہاج القرآن نے اپنی انتالیس سالہ پرامن جدوجہد کے زریعے دنیا بھر میں علمی وفکری انقلاب برپا کیا ہے۔تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر سفیر امن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انکی علمی تحقیقی،تنظیمی ،تربیتی ،سیاسی و تبلیغی خدمات کے اپنے پرائے سب معترف ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تحریک منہاج القرآن کا دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا تنظیمی نیٹ ورک اور امت مسلمہ کی دینی،اخلاقی ،روحانی تربیت کے لئے قائم کئے گئے ہزاروں اسلامک سنٹرز تحریکی قبولیت کا بین ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

2013 ء اور2014 ء کے دھرنوں میں دنیا نے اس تحریک کے کارکنان کی استقامت اورجرات کا بھی مشاہدہ کیا۔

تحریک منہاج القرآن کے دعوتی،تعلیمی اور تربیتی وژن کے زریعے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں۔یہ فروغ عشق رسول کی عالمگیر تحریک بن چکی ہے۔دنیا کا کوئی براعظم ایسا نہیں جہاں تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی نیٹ ورک موجود نہ ہو۔تحریک منہاج القرآن نے افراط و تفریط سے ہٹ کر اسلام کے تصور اعتدال و توازن کو عام کیا ہے۔

اس تحریک نے اسلام کے چہرے پر دہشت گردی کے بدنما داغ کو دھونے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور جدوجہد کی ہے۔قائد تحریک کا دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات کا فتویٰ اس کی بہترین مثال ہے۔علمی حوالے سے اس تحریک نے صدیوں کا کام سالوں میں کرکے دکھایا ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہزاروں تصانیف اورخطابات گھر گھر علم کی روشنی بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن پنی منزل مصطفوی انقلاب کی جانب گامزن ہے اور اپنے عظیم قائد کی رہنمائی میں جلد اپنی منزل مراد تک پہنچے گی۔

اس موقع پر رائو عارف رضوی،میجر اقبال چغتائی،یاسر ارشاد دیوان،سجاد نقشبندی،احمد قریشی،رمضان سعیدی،چوہدری محمداکرم گجر نمبردار،رائو عظمت علی،حاجی جمشید علی،چوہدری ارشدعمران گجر ،حافظ غلام محی الدین اوردیگر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں