پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام خورشید پارک شادمان میں محفل میلاد کاانعقاد

منگل 12 نومبر 2019 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے حوالے سے خورشید پارک شادمان میں محفل میلاد کاانعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ، ڈی جی پی ایچ اے محمد مظفر خان ،ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر مدثر اعجاز ،چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائز یونین چوہدری محمودالاحد ،پی ایچ اے ایمپلائز یونین کے صدر مشتاق بھٹی ، چیف آرگنائزر میاں محمد عارف،سرپرست ساجد امین تتلہ، جنرل سیکرٹری ممتازعلی خان، چیف کوآرڈینیٹر فلک شیر پراچہ سمیت شہر کے نامور نعت خواہوں نے شرکت کی،اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،نبی آ خر الزماںؐ کا اس دنیا میں تشریف لانا تاریخ انسانیت کا اتنا عظیم واقعہ ہے کہ اس سے زیادہ پر مسرت ، مبارک اور حسین واقعہ اس روئے زمین پر پیش نہیں آیا، آپؐ سرکار پوری کائنات کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نبی آ خر الزماںؐ کے امتی ہیں، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ ربیع الاول وہ مقدس مہینہ ہے جس میں ربِ کائنات نے ہمیں دنیا کا سب سے بڑا تحفہ رسول اللہ کی بعثت کی شکل میں دیا جن کی سیرت ہمارے لیے تاقیامت رہنمائی کرتی رہے گی اور ہماری کامیابی بھی سیرت طیبہ کے اپنانے میں ہے، ڈی جی پی ایچ اے محمد مظفر خان نے کہا کہ حضورؐ سے محبت کا حقیقی ثبوت ان کی سیرت طبیہ کے مطابق زندگی گزاری جائے،ربیع الاول کے مبارک مہینے میں سرکار مدینہ حضورؐ نے دنیا میں تشریف لا کر جہالت کے تمام اندھیروں کا خاتمہ کیا،انہوں نے کہا کہ سرکار مدینہ حضورؐ کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مسرت اور شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے، چیئرمین پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے چوہدری محمودالاحد نے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ بحیثیت مسلمان ہمیں محبتِ رسول اور اِصلاحِ اًعمال کا درس دیتا ہے،معاشرے میں انسان دوستی، بھائی چارہ، صلہ رحمی، ہمدردی اور انسانی رواداری کے فروغ کی اشد ضرورت ہے،صدر پی ایچ اے ایمپلائز یونین سی بی اے مشتاق بھٹی نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی سیرت پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں