بچوں سے بدفعلی کے بڑھتے واقعات جہالت اور دین سے دوری کا نتیجہ : علامہ خادم رضوی

جمعرات 14 نومبر 2019 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کے بڑھتے واقعات جہالت اور دین سے دوری کا نتیجہ ہیں۔حکومت ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی کی بجائے عبرت کا نشان بنائے۔اسلام چھوٹوں سے پیار اور بڑوں سے شفقت کا درس دیتا ہے۔اسلام میں زناکاری اور بدفعلی کی سزائیں واضع کردی گئی ہیں۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

معصوم بچوں سے زیادتی کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تربیتی نشست میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا اسلامی تعلیمات ،قرآن و حدیث میں دنیا کے ہر فعل اور عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کردیا گیا ہے۔اسلام سے قبل معاشرے میں ایسی نحوستیں عام تھی لیکن حضرت محمد ﷺ نے زناء اور بدفعلی کے متعلق واضع احکامات جاری کیے۔زمانہ قدیم میں ایسی بہت سے قومیں جو ان سیاہ کاریوں کی وجہ سے تباہ برباد ہو چکی ہیں یہ ہمارے معاشرے کے درندہ صف افراد کیلئے باعث عبرت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں