نئی نسل میں منشیات کا زہر گھولنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ‘ شفیق ر ضا قادری

کالجزویونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو منشیات سے محفوظ کرنے کیلئے حکومتی وانتظامی سطح پر اقدامات کئے جائیں

منگل 18 فروری 2020 13:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ نئی نسل میں منشیات کا زہر گھولنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے،کالجزویونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو منشیات سے محفوظ کرنے کیلئے حکومتی وانتظامی سطح پر اقدامات کئے جائیں،نیو جنریشن کو نوکریوں اور آگے آنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ غریبوں کو ریلیف دیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ معیشت کو کمزور اور عوام کو معاشی بدحالی کی طرف لیجانے والے مافیاز کے خلاف قانون کی گرفت کو یقینی بنایا جائے،انصاف اور قانون میں جانبداری جب بھی ہوئی ہے معاشروں میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے،حکومت راتوں رات آٹا چینی کو مارکیٹ سے غائب اور من مانی قیمتوں میں فروغ کرنیوالوں کو سخت سزا دے۔ انہو ں نے کہاکہ چینی اور آٹا کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگا کرکے فروخت کرنا قانونی،اخلاقی ومعاشرتی جرم ہے، مخصو ص مافیاہی معیشت کو غیر مستحکم کرکے عوام دشمنی کا مظاہرہ کررہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں