وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب کی کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی کو کوروناوائرس کے حوالہ سے الرٹ رہنے کی ہدایت

محکمہ کے تمام ڈائریکٹوریٹس اور ذیلی دفاتر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے۔صوبائی وزیر انصرمجیدخان

جمعہ 28 فروری 2020 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی کو کوروناوائرس کے حوالہ سے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں۔

محکمہ کی جانب سے کوروناالرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ سوشل سکیورٹی کے تمام ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں اور میڈیکل سنٹر زکے ڈاکٹرز و عملہ کو محکمہ صحت کے ماہرین سے تربیت کروائی جائے۔تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کرکے مشتبہ مریضوں کیلئے چیک اپ کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے تشہیری مہم کا بھی آغاز کیاجائے۔

انصرمجید خان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔محکمہ کے تمام ڈائریکٹوریٹس اور ذیلی دفاتر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے۔تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملہ کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں