لاہور چیمبر کے سابق ممبررئیس اے شیخ کی وفات پر پیاف رہنمائوں کا اظہار تعزیت

اتوار 5 اپریل 2020 16:45

لاہور۔5 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے عہدیداران اور سابقہ صدور لاہور چیمبر وپیاف و دیگر بزنس کمیونٹی نے پیاف کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اور لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر رئیس اے شیخ کی وفات پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے‘ایک تعزیتی بیان میں پیاف کے لیڈران میاں انجم نثار،میاں شفقت علی،چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر سیئنروائس چیئر مین ناصر حمید خان، وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی، سابق صدر محمد علی میاں،سہیل لاشاری،عرفان قصیر شیخ، ملک طاہر جاوید ، سینیٹرظفر چودھری ،صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ ودیگر نے مرحوم کے بیٹے فہیم شیخ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند ترین جگہ عطاء فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں