اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 30 مئی 2020 23:34

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئی20مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 24 دستے روانہ کئے گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے چارسے زائد مذہبی،سیاسی اور سماجی یونینز کی کانفرنسوں اور احتجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیاجبکہ مختلف مظاہروں میں 60 سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر کیاگیا۔

ایس پی عائشہ بٹ نے کہا کہ 30 سے زائد لیڈیز اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر احساس کفالت مراکز پر تعینات کیا گیاجبکہ 80 سے زائد لیڈیز اہلکاروں نے پی سی ہوٹل قرنطینہ پر ڈیوٹی سر انجام دی۔عائشہ بٹ نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لیے 200 سے زائد جوان تعینات کئے گئے۔گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف مذہبی اجتماعات پر 140 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں