متروکہ وقف املاک بورڈ کا نا جائز قابضین کے خلاف ایکشن،قیمتی ارضی واگزار کروالی

پیر 1 جون 2020 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کی ناجائز قابضین اور ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی مانگٹانوالہ روڈ پر کاروائی کر کے 10مرلہ قیمتی اراضی پر ناجائزقبضہ واگزار کرو ا لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ،ایڈمنسٹریٹر ننکانہ زون وہاب گل کی ہدایا ت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ فلک شیر چٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مانگٹانوالہ روڈ پر بورڈ کی 10مرلہ قیمتی اراضی پر ناجائز تعمیر ات کرکے اپنا قبضہ میں لے لی اور ناجائز تعمیر کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کر کے ملزمان کو گرفتار کروا دیا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر وہاب گل نے بر وقت کاروئی پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اور عملہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا ، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ڈاکٹر عامر احمدکے احکامات کے مطابق بورڈ کی اراضی پر ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں