چیئرمین زکوةوعشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا

جمعہ 14 اگست 2020 23:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2020ء) چیئرمین زکوةوعشر ڈسٹرکٹ لاہور شبیرسیال نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ جشن آزادی کے موقع پر آفس میں کیک کاٹا ، اس موقع پر شبیرسیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو 73 واں جشن آزادی مبارک ہو، حصول پاکستان کے لئے برصغیرکے مسلمانوں نے بے پناہ قربانیاں دیں، پاکستانی قوم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے اور عہدکرتی ہے کہ پیارے وطن پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، اس موقع پر راشد ریاض ، چوہدری زبیر، سفیر احمد ، شکیل احمد سلہری ، منزہ ، سیدشجاع شاہ ، چوہدری امین سمیت دیگر ممبران شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں