سی ٹی ڈی کے پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج ، انسپکٹر شوکت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا

منگل 24 نومبر 2020 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کے انسپکٹر شوکت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیرونی دیوارکی جانب ایک ملزم تھانے کی عمارت پرفائرنگ کررہا تھا۔کارپورل نے جوابی فائرنگ کی تو ملزم نے دستی بم پھینکا۔جوابی فائرنگ سے نا معلوم ملزم ہلاک ہو گیا۔ملزم نے قمیض کے نیچے خود کش بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ملزم نے ساتھیوں کی ایما ء پر تھانے کو نقصان پہنچانے کے لئے حملہ آور ہوا۔مقدمہ دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں