پنجاب کے چھ پی ایم ایس افسران نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں انڈکشن کے لئے تحریری امتحان پاس کر لیا

منگل 28 ستمبر 2021 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پنجاب کے چھ پی ایم ایس افسران نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ میں انڈکشن کے لئے تحریری امتحان پاس کر لیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسران بعد از انٹرویو براہ راست ڈی ایم جی کیڈر میں شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

افسروں میں راجہ جہانگیر انور، شاہد زمان لک، راجہ منصور احمد،عمران رضا عباس،کاشف محمد علی اور طارق قریشی شامل ہیں۔ڈی ایم جی میں انڈکشن کے لیے تیس اسامیاں ہیں۔ پنجاب سے چھ افسروں نے تحریری امتحان پاس کیا ہے۔ یہ افسران براہ راست گریڈ انیس میں ڈی ایم جی گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں