پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں انتہائی بھاری اضافہ انتہائی ظلم ہے‘ خواجہ خاور رشید

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں انتہائی بھاری اضافہ کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دینا ٹریڈرز اور عام لوگوں پر بہت بڑا ظلم ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں بھاری اضافہ فورا واپس لے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولیم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے سے ٹریڈ اور انڈسٹری تباہ ہوگی لیکن حکومت پچھلے کئی ماہ سے مسلسل پٹرولیم کی قیمتیںبڑھاتی جارہی ہے۔ خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے پٹرولیم کی قیمت بڑھارہی ہے لیکن اسے اس کی پرواہ نہیں ہے کہ اس سے ٹریڈ،انڈسٹری اور عوام الناس پر کیا بیتے گی۔

خواجہ خاوررشید نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں بھاری اضافہ فورا واپس لے اور اپنے غیر ضروری اخراجات کم کرے ورنہ انڈسٹری کی ان پٹ کاسٹ میں اضافہ ہوجائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ عام آدمی کا جینا بھی دوبھر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں