کمشنر لاہور نے صفائی اور صفائی شکایات کے حل کے لیے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پی ایم ایس کے افسران کو زونز میں نگران مقرر کر دیا

پیر 18 اکتوبر 2021 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن )ر( محمد عثمان نے صاف شہرکے لئے پرعزم حکمت عملی اپناتے ہوئے شہر میں صفائی اور صفائی شکایات کے حل کے لیے بڑا اقدامم اٹھاتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پی ایم ایس کے 9 افسران کو زونز میں نگران مقرر کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 9 زونز میں 9 نگران افسران تعینات کر دیئے جو آج سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو رپورٹ کریں گے۔

کمشنر آفس لاہور میں اے سی جنرل عثمان جلیس نے کہا کہ افسران کی یہ تعیناتی ابتدائی طور پر دو ہفتے کیلئے کی گئی ہے۔ عثمان جلیس نے کہا کہ نگران افسران صفائی کو باقاعدگی اورکوڑے کے ڈھیروں کو خصوصی طور پر چیک کریں گے۔ نگران افسران ڈیوٹی پر مامور عملہ کی حاضری، کنٹینرز دستیابی اور شہریوں کی شکایات حل کیلئے فوکل پرسن بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اے سی جنرل نے کہا کہ نگران افسران ایم سی ایل، پی ایچ اے، واسا و دیگر متعلقہ ایجنسیز کے درمیان رابطہ کار کے ذمہ دار بھی ہونگے۔

نگران افسران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو روزانہ رپورٹ و سفارشات دیں گے۔ نگران افسران اپنی جامع عملی رپورٹ کمشنر لاہور کو پیش کریں گے جس پر علیحدہ ایکشن پلان بنے گا۔ عثمان جلیس نے کہا کہ نگران افسران متعلقہ اے سیز کے ساتھ رابطہ کے ذریعے اہم مقامات کی صفائی عمل کو یقینی بنائیں گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں