ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر 15 روزہ اسپیشل صفائی ستھرائی مہم جاری

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم کا زون 45 نشتر ٹاؤن کا دورہ ،ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی فیلڈ میں موجودگی کو چیک کیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر 15 روزہ اسپیشل صفائی ستھرائی مہم جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے زون 45 نشتر ٹاؤن کا دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کی فیلڈ میں موجودگی کو چیک کیا۔ انہوں نے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کا عمل جاری تھا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار فیلڈ میں موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے جلد از جلد کوڑا اٹھانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے برکی روڈ کا دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی سٹاف سے فیڈ بیک لیا۔ انہوں نے برکی روڈ کے علاقے کے تمام پوائنٹس کو چیک کیا۔ تمام پوائنٹس کلئیر تھے، کوڑا اٹھایا جا چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر صورتحال تسلی بخش تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے متعلقہ اے ایم اور اس کی ٹیم کو بروقت صفائی کرنے پر سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے بھی زون 23 لنک روڈ اور فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 150 ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز گیدرنگ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز میں آؤٹ فٹ کٹس اور جوتے تقسیمِ کئے۔

انہوں نے 70 ورکرز میں کٹس اور جوتوں کی تقسیم کو یقینی بنایا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے بھی واہگہ زون کا دورہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مشینری کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر افسران صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں